شام پر جارحیت امریکہ کے زوال کا باعث بنےگی
اسکارٹ بینٹ:
نیوزنور14 ستمبر/امریکہ کے ایک معروف سیاسی تجزیہ نگار نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی علاقے میں امریکی بالادستی کے خاتمے کا باعث بنے گی کیونکہ ممکنہ جارحیت کی روس کی طرف سے جوابی کاروائی انتہائی سخت ہوگا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’اسکارٹ بینٹ‘‘نےکہاکہ شام میں امریکہ کی فوجی موجودگی علاقے میں امریکی بالادستی کے خاتمے کا باعث بنے گی کیونکہ ممکنہ جارحیت کی روس کی طرف سے جوابی کاروائی انتہائی سخت ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کو خود یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ شام پر حملہ کرنے کی اجازت نہ دیں کیونکہ اسے ان کی صدارت کا خاتمہ ہوگا اور امریکہ کی علاقائی وعالمی بالادستی ختم ہوجائےگی۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ شامی تنازعے میں کودنے کا فیصلہ کرتا ہے تو امریکہ براہ راست روس ،چین اور ایران کے ساتھ فوجی تصادم میں کود جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ یہ تینوں ممالک بحیرہ روم میں امریکہ کے تمام جنگی کشتیوں اور شام میں امریکی فوجیوں کو نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ تینوں طاقتیں ممکنہ طورپر امریکی صدر کو متنبہ کررہی ہیں کہ وہ ہمارا امتحان نہ لے کیونکہ دنیا ایک اورلیبیا ،شام یا افغانستان دیکھنے کو تیار نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ تینوں ممالک شام کی قانونی بشارالاسد حکومت کو کمزور کرنے کی امریکہ کو اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی عوام جنگ کی حامی نہیں ہے لیکن صیہونی لابی شام میں رونما ہورہے واقعات سے متعلق انہیں جعلی معلومات فراہم کرتے رہے ہیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس کی وزات خارجہ کی ترجمان ماریہ ذاخاروہ نے کہاکہ امریکہ عالمی رائے عامہ کو شام پر ایک اورجارحیت کیلئے آمادہ کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ عالمی سلامتی میں امریکی اقدامات سے لیکر ان کے حکام اوران کے میڈیا کے خیالات باعث تشویش ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۱۴