ادلب کی آزادی ترکی کیلئے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوگی
شامی قانون ساز:
نیوزنور14 ستمبر/شام کے ایک سینئر قانون ساز اور جمہوریہ محاذ کے سیکٹری جنرل کہا ہے کہ ادلب صوبے کی دہشتگردوں سے آزادی ترکی کی بڑی شکست ہوگی۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ’’محمود مرعی‘‘نےکہاکہ ادلب صوبے کی دہشتگردوں سے آزادی ترکی کی بڑی شکست ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ادلب صوبے کا 60 فیصد علاقہ ابھی بھی ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگردوں داعش اورجبہت النصرہ کے قبضے میں ہے لہذا اس صوبے کی آزادی ترکی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ شامی جنگ کے آغاز سے ہی ترکی نے دمشق مخالف مؤقف اپنا کردسیوں ہزار دہشتگردوں کو ادلب میں تربیت اور انہیں مسلح کیا۔
انہوں نے تکفیری دہشتگرد گروہ جبہت النصرہ کے ساتھ مذاکرات کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ اپنامؤقف تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ترکی کو مزید نقصان اُٹھانا پڑےگا۔
- ۱۸/۰۹/۱۴