نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسلامی تحریک مقاومت حماس:

 نیوزنور14ستمبر/فلسطینی اسلامی تحریک مقاومت حماس نے فلسطین کی آزادی کے لیے مُسلح  جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں آخری یہودی کالونی کے خاتمے تک جہاد جاری رہے گا۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں صدی کی ڈیل کو  ایک گھناؤنی سازش قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فلسطینی قوم اس سازش، قضیہ فلسطین کا تصفیہ کرنے اور فلسطینی قوم کے حقوق سلب کرنے کی کسی بھی سازش کو بری طرح ناکام بنا دے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے فلسطینیوں کی تحریک حق واپسی کے لیے غزہ کی سرحد پر جاری احتجاج کو منظم کرنےاور غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک مقاومت حماس فلسطین میں قائم کردہ آخری یہودی کالونی کے خاتمے تک مسلح جہاد جاری رکھے گی۔

 بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اور فلسطینی قوم وطن عزیز کی آزادی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حماس نے مزید فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ صہیونی ریاست کےساتھ کسی قسم کے مذاکرات سے صاف انکار کردے اور امریکہ اور اس کے حواریوں کی بلیک میلنگ کا شکار نہ ہو۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی