روس تمام ممالک کے ساتھ امن وامان کا خواہاں
روسی صدر:
نیوزنور14ستمبر/روسی صدر نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کا ملک تمام ممالک کے ساتھ تعاون اور امن کا خواہاں ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر’’ ولادیمیر پوتن‘‘ نے مشرق کی دو ہزار اٹھارہ نامی عظیم فوجی مشقوں کے اہم ترین مرحلے کے انعقاد کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ روس جارحانہ عزائم نہیں رکھتا اور وہ امن کا خواہاں ہے۔
انہوں نے فوجی مشقوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کے سلسلے میں ہمارا فرض یہ ہے کہ اپنے ملک کے قومی اقتدار، امن و سلامتی اور مفادات کے دفاع کے لئے مکمل آمادہ اور اپنے اتحادیوں کی حمایت کریں۔
پوتن نے کہا کہ ان فوجی مشقوں نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ روس خطرناک فوجی خطرات کا مقابلہ کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ مشرقی روس اور پڑوس کے سمندری علاقے میں روس، چین اور منگولیا کی اہم فوجی مشقیں منگل کو شروع ہوئی ہیں جو سترہ ستمبر تک جاری رہیں گی گذشتہ چالیس برسوں کی یہ سب سے بڑی فوجی مشقیں شمار ہوتی ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۱۴