نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


برطانوی صحافی:

نیوزنور14 ستمبر/برطانیہ کے ایک مشہور رونامہ دی انڈیپنڈنٹ کے ایک معروف صحافی نے کہا ہے کہ  شامی فوج جولان علاقےکو آزادکرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اوریقینی طورپر یہ معرکہ اس مقبوضہ علاقے کو آزاد کرانے کی آخری جنگ ہوگی ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’رابرٹ فسک‘‘نےکہاکہ  شامی فوج جولان علاقے آزادکرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے اوریقینی طورپر یہ معرکہ اس مقبوضہ علاقے کو آزاد کرانے کی آخری جنگ ہوگی ۔

انہوں نے شامی عوام کو دہشتگردوں سے تحٖفظ فراہم کرنے میں شامی فوج اوردمشق قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشتگردوں کے خلاف ادلب صوبے میں شامی فوج کاانسداد دہشتگردآپریشن ایک ہفتے میں شروع ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  شامی فوج نے اس علاقے کو آزاد کرانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ادلب صوبے میں دیگر صوبوں کی طرح دہشتگرد عام شہریوں کو فوج کے زیر کنٹرول علاقوں میں جانے سے روک رہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ ادلب کی آزادی کےساتھ ہی یقینی طورپر شام میں جاری سات سالہ جنگ اختتام ہونے جارہی ہے ۔

واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

شام

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی