فلسطینی عوام اپنے حقوق سے ہرگز دستبردار نہیں ہوگی
فلسطینی آرچ بشپ:
نیوزنور14 ستمبر/فلسطین کے ایک معروف عیسائی مذہبی رہنما نے اس بات کےساتھ کہ فلسطینی عوام اپنے اصولوں پر قائم ہے اوروہ اپنے حقوق سے کبھی بھی دستبردار ہونے والی نہیں ہے ۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’اطالا حنا‘‘نےکہاکہ فلسطینی عوام اپنے اصولوں پر قائم ہے اوروہ اپنے حقوق سے کبھی بھی دستبردار ہونے والی نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ کا فلسطینی عوام کے خلاف فیصلوں کا مقصد فلسطینی کاز کو ہمیشہ کیلئے نابود کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ فلسطینی عوام پر دباؤ کے ذریعے ان پر نام نہاد سنچری ڈیل مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ فلسطینی عوام اپنے حقوق سے دستبردار ہونے والی نہیں ہے اورشہر القدس فلسطینیوں کا ابدی دارالحکومت ہے۔
انہوں نے کہاکہ حق وطن واپسی فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے اوردنیا کی کوئی بھی طاقت ان سے اس حق کو چھین نہیں سکتی ۔
انہوں نے کہاکہ نام نہاد سنچری ڈیل کسی بھی صورت میں فلسطینی عوام کو قابل قبول نہیں ہے ۔
- ۱۸/۰۹/۱۴