اہلبیت ؑ کی پیروی دنیا اور آخرت میں نجات کا باعث ہے
ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور13ستمبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ امام حسینؑ نے اس زمانے کے جابر اور ظالم حکمرانوں کے سامنے قیام کیا اور ہمیں رہتی دنیا تک ظالم اور جابر حکمرانوں کے ظلم کے سامنے قیام کرنے کا درس دیا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبہ بوشہر میں اہلسنت کی فتواء کمیٹی کے سربراہ ’’ شیخ خلیل افرا‘‘ نے کہا کہ امام حسین ابن علی ؑ کا مدینہ سے روانگی کا مہم ترین مقصد اُمت میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تھاامام عالی مقام ؑ نے فرمایا میں اپنے جد رسول اللہ (ص) اور اپنے بابا علی مرتضی ؑ کی سنت کے احیاء کے لیے مدینہ سے نکلا ہوں اور ہم اس درس کو درس آزادگی اور آزادی مانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس روایت کی بنیاد پر کہ حسن و حسین علیھما السلام سرداران جنت ہیں اور ایسی طرح حضرت علی (ع) اور حضرت فاطمہ زہرا (س)کے تربیت یافتہ ہیں اورامام حسین ؑ نے اپنے جد رسول اللہ (ص) کی سنت کو زندہ کرنے کے لیے اموی حکمرانوں کے سامنے انقلاب برپا کیا تاکہ نبی مکرم (ص) کی فراموش شدہ سنت کو زندہ کیا جاسکے۔
موصوف اہلسنت عالم دین نے کہا کہ امام حسین ؑ نے هیهَاتَ مِنَّا الذِّلَّة کا نعرہ بلند کرکے قیامت تک کے لوگوں کو ذلت کے سامنے سر نہ جھکانے کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ رہتی دنیا تک ظلم کے سامنے ڈٹ جائے اور آخری سانس تک ظلم و ستم کا مقابہ کریں۔
بوشہر میں اہلسنت کی فتواء کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ امام حسین ؑ نے معاویہ کی موت کی بعد یزید کے خلیفہ بننے پر اسلام کو خطر میں پایا اور یزید کے اسلام دشمن افکار کے سامنے قیام کیااوراسلام کے دفاع کے لیے امام عالی مقام ؑ نے رسول (ص) کے بہترین اصحاب اور اپنے انصار کی قربانی کا نزرانہ پیش کیا تاکہ قرآن اور سنت کو دوبارہ زندہ کیا جاسکے۔
شیخ خلیل افرا نے مزیدکہاکہ اہلبیت ؑ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ان کی پیروی اور اطاعت ہم پر لازم ہے تاکہ ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکیں۔
- ۱۸/۰۹/۱۳