نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


سینئر یمنی صحافی:

نیوز نور14 مئی /یمن کے ایک سینئر صحافی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی وہابی رژیم  ملک کی شہری آبادی کو امریکی ساخت کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوز نور‘‘ کی رپورٹ کے مطابق’’حسن البخاتی ‘‘نے ایک انٹرویو میں کہاکہ سعودی عرب کی وہابی رژیم  ملک کی شہری آبادی کو امریکی ساخت کلسٹر بموں سے نشانہ بنارہی ہے ۔

انہوں نے یمنی عوام کے خلاف  سعودی جنگی اتحاد کے مظالم میں  امریکہ کے کردار کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  واشنگٹن حکومت یمنی عوام کا قتل کروانے کیلئے سعودی جنگی طیاروں کو ایندھن, لاجسٹک حمایت اور  جدید ہتھیار فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ میرا  اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نیکی ہیلی سے سوال ہے  کہ   یمنی عوام کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیاروں کو سعودی جنگی اتحاد کو کون فراہم کررہا ہے?

انہوں نے کہاکہ سعودی عرب دنیا کی واحد حکومت ہے  کہ جو یمن میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔

یمنی صحافی نے کہاکہ  واشنگٹن حکومت کو جارحین ممالک پر داغے جانے والے  مقاومتی میزائلوں سے ہی تشویش لاحق ہے جبکہ  یمن ان میزائیلوں کو اپنے دفاع کیلئے استعمال کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  امریکہ کو صرف سعودی جنگی اتحادی سے وابستہ اپنے مفادات کی فکر ہے۔

 انہوں نے کہاکہ امریکہ تیل کے بدلے میں سعودی عرب کو  اربوں ڈالر کے بم فروخت کررہا ہے جنہیں یمنی عوام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کی عالمی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے لیکن آل سعود حکومت، عالمی برادری کے احتجاج کی پرواہ کئے بغیر اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے عوام کی انقلابی تحریک کو کچلنے اور معزول صدر منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے بہانے یمن پر جارحانہ حملے شروع کئے تھے۔

یمن

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی