نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

عالمی عدالتوں میں اسرائیل کا تعاقب جاری رکھیں گے

پنجشنبه, ۱۳ سپتامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۵۹ ب.ظ


فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ہائی کشمنر:

  نیوزنور13ستمبر/فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ہائی کشمنر نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی انتقامی سیاست کے باوجود عالمی عدالتوں میں صہیونی ریاست کا تعاقب جاری رکھیں گے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے ہائی کشمنر’’ جنرل حسام زملط‘‘ نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ  میں تنظیم آزادی فلسطین کے نمائندہ دفتر کی بندش کا فیصلہ فلسطینیوں کودباؤ میں لانے کی کوشش ہے مگر امریکی فیصلے کے باوجود عالمی عدالتوں میں صہیونی ریاست کے خلاف اقدامات جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کا پی ایل او کے دفاتر کی بندش کا فیصلہ حیران کن نہیں یہ فیصلہ فلسطینیوں کو عالمی فوج داری عدالت سے رجوع کرنے کا ایک نیا موقع فراہم کرے گا اور ہم اسرائیلی ریاست کے جرائم کے خلاف عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حکم پر واشنگٹن میں پی ایل او کے نمائندہ دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا امریکہ نے الزام عاید کیا کہ فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا بائیکاٹ کررکھا ہے اس لیے اس کے امریکہ میں دفاتر کو بند کیا جا رہا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی