نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


روز نامہ انڈیپنڈنٹ:

  نیوزنور13ستمبر/برطانیہ کے کثیر الاشاعت اخبار نے اپنی رپورٹ میں امریکہ اور اسرائیل کی فلسطینیوں کے حوالے سے انتقامی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت ہے جس کا کوئی جواز نہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے کثیر الاشاعت اخبار’’ روز نامہ انڈیپنڈنٹ‘‘نے امریکہ اور اسرائیل کی فلسطینیوں کے حوالے سے انتقامی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار کردیا گیااور ان کے حوالے سے عالمی برادری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی کیونکہ غزہ پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ پابندیوں کے تباہ کن نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

برطانوی اخبار نے امریکہ اور مغرب کی فلسطینیوں بالخصوص غزہ کے محصورین اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حوالے سے اختیار کردہ پالیسی کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کے لاکھوں عوام کسی کی ملکیت نہیں غزہ کےباشندوں سے ان کی زندگی چھینی جا رہی  ہے اور ہرشخص ہمہ وقت موت  کے منہ میں ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر تین امدادی کارکنوں اور طبی عملےکے ارکان کو قتل کردیا۔

انڈیپنڈنٹ نے مزید لکھا ہے کہ گیارہ سال سے غزہ کے عوام بدترین اور جان لیوا محاصرے کا شکار ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی