نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل:

  نیوزنور13ستمبر/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یزید کسی شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فاسق فاجر اور ظلم و بربریت کا کردار ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ’’حجت الاسلام ناصر عباس جعفری ‘‘نے محرم الحرام 1440 ہجری کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایام محرم 61 ہجری میں کربلا کی سرزمین پر رونما ہونیوالے عظیم واقعے کی یاد دلاتے ہیں جس میں امام حسین ؑ نے کربلا کے ریگزار میں عظیم قربانی دیکر اسلام کو تا قیامت کیلئے حیات بخش دی اور اسلام کو نئی زندگی دی۔

انہوں نے کہا کہ  واقعہ کربلا ہمیں اس بات کی طرف دعوت دیتا ہے کہ ہم اسلام پر ہر چیز کو قربان کرسکتے ہیں لیکن اسلام کو کسی چیز پر قربان نہیں کرسکتے اس راستے میں اگر جان بھی دینا پڑ جائے تو دریغ نہ کریں امام حسین علیہ السلام نے زمین کربلا پر تمام دینی تعلیمات کو نئی زندگی اور نئی روح دی امام حسین علیہ السلام نے ہمیں کربلا کے میدان میں سبق دیا کہ انسانیت اور مظلوموں کی خاطر قیام کریں۔

موصوف سیکرٹری  نے کہا کہ ایثار اور وفا کے اعلیٰ ترین نمونے ہمیں کربلا میں ملتے ہیں کربلا اور امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی ذات گرامی رہتی دنیا تک کے حریت پسندوں اور غیور مسلم امہ کے لئے مشعل راہ ہیں امام عالی مقام نے ظلم و استبداد کے سامنے اپنے بہتر جانثاروں کیساتھ قیام کرکے دنیائے انسانیت کو یہ درس دیا کہ ظالم چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کے سامنے کلمہ حق کے لئے ڈٹ جانے کا نام ہی حسینیت ہے۔

انہوں نے کربلا کوحریت پسندوں کی درس گاہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں جتنی بھی حریت کی تحریکیں چل رہی ہیں ان کا مرکز محور امام عالی مقام کی ذات اقدس ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزید کسی شخص کا نام نہیں بلکہ ایک فاسق فاجر اور ظلم و بربریت کا کردار ہے استعماری طاقتیں آج کی یزیدی فکر کی پیروکار ہیں ان کےخلاف آواز اُٹھانا اور میدان عمل میں رہنے کا نام ہی حسینیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فلسطین، شام، یمن میں مسلمانوں کی نسل کشی کے پیچھے چھپے کردار یزید کے پیروکار ہیں جو نہتے مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام ؑ نے میدان کربلا میں رہتی دنیا تک کی یزیدی قوتوں کو للکارتے ہوئے یہ پیغام دیا کہ جو دنیا بھر کے حریت پسندوں کے لئے قیامت تک مشعل راہ ہے کہ ذلت ہم سے دور ہے اور مجھ (حسینؑ) جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتااسلئے آج ہمیں فکر حسینی پر عمل کرتے ہوئے آپس میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہوگا۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی