چہلم امام حسین ؑ پر ذائرین کے اُمڈتے سیلاب نے دشمن کی کمر توڑ دی ہے
حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی :
نیوزنور13ستمبر/آستان قدس رضوی کے متولی نے ایران و عراق کے عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین حسینی نے تمام دنیا کے مستکبرین و ظالموں کے بدنوں کو لرزا دیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے متولی’’ حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی‘‘ نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے آغاز کے پروگرام میں کہ جو اذن عزا کے نام سے حرم مطہرکے صحن انقلاب میں منعقد کیا گیا دشمنوں کی سازش کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ دشمنوں اور ظالموں کے ہاتھوں عراق و ایران کے عوام کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی بہت کوشش کی گئی اور آج بھی جاری ہے لیکن اربعین حسینی نے تمام ظالموں کے بدنوں کو لرزا کررکھ دیا ہے۔
انہوں نے اربعین حسینی میں محبین اہل بیت علیہم السلام کا پیدل مارچ کو ظالموں کے مقابل میں اتحاد کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں چاہتی ہیں کہ ایران و عراق دوقومیں اس سے پہلے کہ یہ ایک دوسرے کی ہمسایہ قومیں ایک دین ، ہم مذہب، ہم عقیدہ اور ہم ثقافت و سماج بھی ہیں کے درمیان اختلاف پیدا کیا جائے لیکن ہمارے دشمن اس میں بھی ناکام رہے نگے اور کبھی بھی اربعین حسینی کی رونق میں کمی نہیں آسکتی ہے۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے کہا کہ عراقی حسین علیہ السلام اور ان کے عزاداروں سے دل کی گہرائی سے محبت کرتے ہیں کیونکہ عراقی عاشقین حسینی پیدل آنے والے زائرین کا دل و جان سے استقبال کرتے ہیں اور اپنے پورے سال کی درآمد کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر خرچ کردیتے ہیں۔
حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نےمزید مشہد کی عوام کی مہمان زائروں کی خدمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اہل مشہد اور ایرانی قوم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانوں کی میزبانی کا شرف حاصل کررہی ہے اور اپنے دل و جان سے اپنے ہمسایہ ممالک سے آئے ہوئے زائرین کی خاطر و تواضع میں مصروف ہیں۔