سعودی جنگی اتحاد امریکی ہتھیاروں سے یمنی خواتین وبچوں کا قتل عام کررہی ہے
امریکی سینٹر کرس مرفی:
نیوزنور13 ستمبر/ایک معروف امریکی سینٹر کے مطابق یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر خواتین اوربچوں کے قتل عام کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ’’کرس مرفی‘‘نے کہاکہ یمن میں سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں روزانہ کی بنیاد پر خواتین اوربچوں کے قتل عام کو امریکی انتظامیہ کی طرف سے مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی جنگی اتحاد منظم طریقے سے امریکی ہتھیاروں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر یمنی خواتین وبچوں کا قتل عام کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی عوام یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت میں امریکہ کے ملوث ہونے کی مخالف ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس تباہ کن جنگ میں امریکہ کا شریک ہونا امریکی آئین کے منافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آل سعود اور امریکہ کے درمیان گٹھ جوڑ نے مشرق وسطیٰ علاقے کی سلامتی کو پوری طرح سے خطرے میں ڈال دیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔