القاعدہ کے تئیں ٹرمپ نے دوہرہ معیار اپنایا ہوا ہے
امریکی رکن کانگریس:
نیوزنور13 ستمبر/امریکہ کی ایک رکن کانگریس نے9/11 حملے کے متاثرین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ شام میں ابھی بھی القاعدہ دہشتگردوں کو تحٖفظ فراہم کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اپنے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ’’تلسی گباد ‘‘نے لکھا کہ ٹرمپ انتظامیہ شام میں ابھی بھی القاعدہ دہشتگردوں کو تحٖفظ فراہم کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکی حکام کو 9/11 حملے کے متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں ہے وہ شام کے ادلب صوبے میں اس دہشتگرد گروہ کو تحٖفظ فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شام اور روس کو ادلب میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے پر امریکہ کی طرف سے خبردار کیا جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ شام میں ہر اس قوت کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے رہا ہے جو ادلب میں القاعدہ کے خلاف انسداد دہشتگردی آپریشن چھیڑنے کی بات کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۱۳