امریکہ کبھی بھی بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہیں کرتا
چینی تجزیہ کار:
نیوزنور 12ستمبر/چین کے یک معروف سیاسی تجزیہ نگار کے مطابق امریکی صدر اوران کی حکومت بین الاقوامی قوانین واضوابط کو ماپال کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ارنا کےساتھ مختصر انٹرویو میں ’’وی لیان‘‘نےکہاکہ امریکی صدر اوران کی حکومت بین الاقوامی قوانین واضوابط کو ماپال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرکے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی بلکہ انہوں نے بڑی طاقتوں اورایران کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کو نظرانداز کیا۔
بیجنگ یونیورسٹی کے پروفیسر نے کہا کہ جے سی پی او اے ایک ایسا عالمی معاہدہ ہے جس کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل اور بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی طرف سے توسیع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک ایسا بین الاقوامی معاہدہ ہےجس کو بنیاد بناکر نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دیگر عالمی مسائل حل کئے جاسکتے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے اس تاریخی معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ کرکے عالمی برادری کی تشویشات اورمطالبات کو نظرانداز کیا ہے۔
چین اورروس کے دوطرفہ تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں توسیع کا تسلسل پورے علاقے کیلئے اہم ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ بیجنگ اورتہران کو ایران پر ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کی جانے والے پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کیلئے کوششیں کرنی چاہئے۔
- ۱۸/۰۹/۱۲