مرجعیت نے عراقی عوام کو متعدد بار بحران سے نجات دی ہے
مشرق وسطٰی کے ماہر :
نیوزنور12ستمبر/مشرق وسطٰی کےایک ایرانی ماہرنے کہا ہے کہ مرجعیت نے عراق کوپچھلی دو دہایوں میں شدید بحرانوں سے نکالا ہے جو باعث بنا ہے کہ دشمن اسلام اور استعمار عراق پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشرق وشطی کے ماہر تجزیہ نگار ’’ جعفر قناد باشی‘‘ نے مقامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ انٹریو میں کہا کہ مرجعیت نے عراق کو پچھلی دو دہایوں میں شدید بحرانوں سے نکالا ہے جو باعث بنا ہے کہ دشمن اسلام اور استعمار عراق پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ افسوس کے ساتھ ابھی تک عراق میں حکومت کی تسکیل ممکن نہیں ہو پائی ہے جس کی وجہ باہمی اختلاف نہیں بلکہ روش اور طریقہ کار میں فرق ہے اور یہ روش اور طریقہ کار کا فرق ہر سیاسی جماعت میں پایا جاتا ہے اور یہ ایک طبیعی امر ہے لیکن مراجعین عظام نے اس مشکل میں بھی اپنا کردار انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الفتح اور السائرون دونوں مضبوط سیاسی جماعتیں ہیں اور ان دونوں نے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی ہے اور دونوں ہی نے داعش سے مقابلے میں اہم کردار انجام دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراق میں جوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کسی بھی ملک کا اثاثہ ہوتا ہے وزیر اعظم جو بھی بنے اس میں یہ صلاحیت ہونی چاہیے کہ اس قومی اثاثے کو بہتر طور پر استعمال کرسکے اس کے علاوہ ملک میں وسیع تیل کے ذخائر بھی موجود ہیں جو ملک ترقی میں خاطر خواہ مددگار ثابت ہوسکتے ہیں اور انہی ذخائر کی وجہ سے دشمن کی نظر عراق پر لگی ہے ۔