نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ادلب میں دہشتگرد قابل تحمل نہیں ہیں

چهارشنبه, ۱۲ سپتامبر ۲۰۱۸، ۰۲:۴۰ ب.ظ


سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ :

 نیوزنور12ستمبر/سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایران، روس اور ترکی سے کہا ہے کہ ادلب میں شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں اوراس صوبہ میں دہشت گرد قابل تحمل نہیں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل’’انتونیوگوٹیرس‘‘ نے عرب  جمہوریہ شام کے صوبہ ادلب میں دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے ایران ، روس اور ترکی سے مدد مانگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے صوبہ ادلب میں دہشتگردوں کو اب مزید تحمل نہیں کیا جا سکتااور ایران، روس اور ترک کوشام کے اس صوبہ میں شہریوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات انجام دینے چاہئے۔

موصوف سیکرٹری جنرل نے روس، ایران اور ترکی سے کہا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر مطلوبہ راہ حل تک پہنچنے کیلئے اپنی پوری کوشش کریں اور یہ بہت ضروری ہے کہ ایسی کوشش کی جائے جس کے ذریعے وہاں مکمل جنگ سے بچا جا سکے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ صوبہ ادلب کی موجودہ صورتحال کو اب مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا اور اس علاقے میں ان دہشتگرد گروہوں کیلئے مزید کوئی جگہ نہیں ہے لیکن دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے دوران تمام اطراف کو بین الاقوامی بنیادی قوانین کا خاص خیال رکھنا چاہیئے۔

واضح رہےکہ ادلب شام کا وہ صوبہ ہے جو اس وقت دہشتگردوں کا آخری ٹھکانہ ہےاوراس صوبے میں سرگرم دہشتگردوں نے مسلح جتھوں کے ذریعے بشار الاسد کی حکومت کو ختم کرنے کی خاطر ملک کے طول و عرض میں مسلح جدوجہد شروع کی تھی جس میں ان کو بعض عرب ممالک سمیت یورپ، امریکہ اور اسرائیل کی حمایت حاصل تھی صوبہ ادلب میں تحریر الشام (جبھہ النصرہ) سمیت جیش البادیہ، الملاحم، احرار الشام جیسے بہت سے چھوٹے بڑے دہشتگرد گروہ جمع ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی