نیتن یاہو تاریخ اسرائیل کے خطرناک ترین وزیر اعظم
صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم:
نیوزنور12ستمبر/صہیونی ریاست کے سابق وزیر اعظم نے اسرائیل میں موجود بحرانی کیفیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو اسرائیلی تاریخ کے سب سے خطرناک وزیر اعظم ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق’’ایہود باراک‘‘نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ نیتن یاہو نے صہیونی منصوبوں کو شدید خطرات سے دوچار کیا ہے یہ خدشہ ظاہر کیا کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں اس بات کا باعث بنیں گی کہ ہم آئندہ اسرائیل میں کسی محمد نام کی شخصیت کو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر دیکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو عملی اقدامات میں مکمل طور پر شکست کھا چکے ہیں لیکن صرف باتوں سے قانع کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور وہ صرف امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طاقت کے بل بوتے پر ناچ رہے ہیں اور ان کے پاس اپنی کوئی طاقت اور توانائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل نیتن یاہو کے ہوتے ہوئے اپنی حقیقت کھو جائے گا اور ایک فاشسٹی ریاست میں تبدیل ہو جائے گا۔
- ۱۸/۰۹/۱۲