نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

محرم الحرام کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے

چهارشنبه, ۱۲ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۵۱ ب.ظ


ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر ونائب امیر:

 محرم الحرام کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے

 نیوزنور12ستمبر/ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر ونائب امیرنے کہا ہے  کہ محرم الحرام میں مذہبی رواداری وہم آہنگی اور باہمی اخوت و محبت کے ماحول کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر ونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان’’ اسد اللہ بھٹو‘‘محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام وحدت، یگانگت، یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے اس محترم مہینے کو امن و سکون سے گزارنے کا پیغام دیں تاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے امن، یگانگت اور اخوت اور بھائی چارے کے حقیقی پیغام کو زندہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ مذہبی رواداری و ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے میں تمام مسالک و مکاتب فکر کے علمائے کرام،مشائخ ،ذاکرین اور ان سے وابستہ افراد اپنا کردار ادا کریں اور یہ حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔

اسد اللہ بھٹونے مزید علمائے کرام و ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبات، تقاریر اور مجالس میں باہمی اخوت و محبت اور مذہبی رواداری کے جذبات کو فروغ دیں اور اتحاد و یکجہتی کا درس دیں کیونکہ ہمارا اتحاد اور یکجہتی ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی