تاریخ کی ناکام،مامراد،ناواقف اور انجان شخصیت کا نام ٹرمپ ہے
ایران جوہری توانائی ادارے کے سربراہ :
نیوزنور12ستمبر/ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علحٰیدگی کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ تاریخ کے ناکام اشخاص میں شامل ہوئے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ ’’علی اکبر صالحی‘‘ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علحٰیدگی کے بعد ڈونالڈ ٹرمپ تاریخ کے ناکام اشخاص میں شامل ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے تہران اور عالمی قوتوں کے درمیان جوہری معاہدہ برقرار رہے دوسری صورت میں ایران کے جوہری پروگرام کی پوزیشن ماضی سے زیادہ طاقتور ہوگی۔
انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کے جوہری سائنسدانوں پر کسی بھی حملے کے ناخشگوار نتائج سامنے آئیں گے گے۔
صالحی نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے ماضی میں خراب ہونے والے اعتماد کی فضا کو بہتر بنایا جاسکتا تھا۔
- ۱۸/۰۹/۱۲