نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے

چهارشنبه, ۱۲ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۳۵ ب.ظ


مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ:

نیوزنور12ستمبر/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نےعزاداری امام حسینؑ کو قوم و ملت کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ’’ حجت الاسلام ناصر عباس جعفری‘‘ نے استقبال محرم الحرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے عزاداری پر قدغن کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان کے تحت ہر مسلک، مذہب اور مکتب کو انکے عبادات اور رسومات کی انجام دہی کی مکمل آزادی ہےانتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں آئین کی عملداری کو یقینی بنائیں مٹھی بھر شرپسندوں کے ہاتھوں یرغمال بننے کے بجائے پاکستان سے اس منفی سوچ کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہم جنرل ضیاء کے بوئے فصل کاٹ رہے ہیں غیروں کی جنگ میں پاکستان کو جھونک کر یہاں شدت پسندوں کے جتھے بنائے گئے آج یہی گروہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن کر ریاست کے مقابل کھڑا ہے ۔

انوں نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیانات اور ان کے پالیسوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کہ انہوں نے اغیار کے جنگوں سے ملک کو دور رکھنے کا یوم شہداء پر عوام سے وعدہ کیا یہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے ایک خوشی کی خبر ہے۔

 حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ یہ واحد حکومت ہے جن کے تمام اداروں کیساتھ مکمل ہم آہنگی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہےاداروں میں ہم آہنگی سے ہی ملک کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی