امریکہ، صیہونی رژیم اوران کے علاقائی اتحادی عصرحاضر کے یزید ہیں
چهارشنبه, ۱۲ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۲۵ ب.ظ
عراقی سیاستدان:
نیوزنور 12 ستمبر/عراق کے ایک سینئر سیاستدان نے کہا ہے کہ امریکہ، صیہونی رژیم ان کے علاقائی اتحادی اور یورپی حکام عصر حاضر کے یزیدی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد بنی حبیبی‘‘ نے کہاکہ امریکہ ،صیہونی رژیم ان کے علاقائی اتحادی اور یورپی حکام عصر حاضر کے یزیدی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایرانی قوم نے دشمنوں کے خلاف ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے ایرانی قوم میں امریکہ ،اسرائیل ،سعودی عرب اوردیگر استعماری طاقتوں کو شکست دینے کی تمام صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ،اسرائیل مسلمانوں کو کمزور کرنے اوران کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کیلئے طرح طرح کے حربے اپناتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ایرانی قوم نے ہر محاذ پر امریکیوں اورصیہونیوں کو شکست دی ہے ۔