علاقائی عوام کے خلاف سعودیہ کے جرائم تمام جرائم کی ماں ہے
یمنی انسانی حقوق کارکن:
نیوزنور 12 ستمبر/یمن کی ایک نوبل انعام یافتہ انسانی حقوق کارکن نے یمنی عوام کے خلاف سعودیہ کے جنگی جرائم کے تسلسل کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی عوام کے خلاف ریاض رژیم کے جرائم تمام جرائم کی ماں ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک پر ’’توکل کرمان‘‘نے یمنی عوام کے خلاف سعودیہ کے جنگی جرائم کے تسلسل کی دوبارہ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی عوام کے خلاف ریاض رژیم کے جرائم تمام جرائم کی ماں ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سالوں سے بین الاقوامی قوانین کو مسلسل پامال کرتا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت ریاض علاقے میں تمام برائیوں اورمصائب ومسائل کی اصلی جڑ ہے۔
اسے قبل اپنے ایک بیان میں کرمان نے سعودی ولی عہد بن سلمان اور متحدہ عرب امارات کے شہزادے بن زید پر یمنی عوام کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے پر بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کیاتھا ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۱۲