نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران دشمنوں کی دھمکیوں سے مرغوب ہونے والا نہیں ہے

چهارشنبه, ۱۲ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۳۴ ق.ظ


اسٹریٹجک امور کے ایرانی ماہر:

نیوزنور 12 ستمبر/اسٹریٹجک امور کے ایک ایرانی ماہر نے سپاہی پاسداران انقلاب کی طرف سے عراق میں ایران مخالف مسلح دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کہ جن کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اورزخمی ہوگئے تھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایرانی فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت آمادہ ہے ۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’سید حسن رضا صدرا لحسینی ‘‘نے سپاہی پاسداران انقلاب کی طرف سے عراق میں ایران مخالف مسلح دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملوں کہ جن کے نتیجے میں درجنوں دہشتگرد ہلاک اورزخمی ہوگئے تھے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلئے ہر وقت آمادہ ہے ۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد عراق کے کردستان علاقے میں مختلف گروہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عراقی کردستان میں سرگرم دہشتگردوں نے اب تک دسیوں ایران کے محافظین کو شہید کیا ہے اورہمارے انتباہ کو بارہا نظراندازکئے جانے کے بعد ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عراقی کردستان میں سرگرم ایران مخالف عناصر کو امریکہ اورصیہونی رژیم کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 9 ستمبر کو عراق میں ایران مخالف دہشتگرد گروہ کے ٹھکانوں پرسات میزائل داغے جس کے نتیجے میں اس گروہ کے کم ازکم گیارہ اعلیٰ کمانڈر ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ہیں۔

ایران کی  نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےایک بیان کے حوالے سے لکھا کہ فضائی یونٹ نے آرمی کے ڈراؤن یونٹ کےساتھ مل کر آپریشن کیا اس آپریشن میں ایران مخالف دہشتگرد گروہ کے تربیتی مرکز کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے مختصر فاصلے کےساتھ میزائلوں سے نشانہ بنایاگیا۔

بیان میں کہاگیا کہ حملے کا فاصلے کردستان کی علاقائی حکومت کی جانب سے  ایران مخالف گروہ کے لیڈروں کو جاری کردہ انتباہ کو مسلسل نظرانداز کرنے کے بعد کیاگیا ۔

ایران

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی