امریکہ کی شامی اسٹریٹجی دمشق کے خلاف ایک ننگی جارحیت ہے
جمہوریہ چک کے فوجی ماہر:
نیوزنور 12 ستمبر/جمہوریہ چک کے فوجی ماہر نے کہا ہے کہ امریکہ کی شامی اسٹریٹجی دمشق کے خلاف ایک ننگی جارحیت ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’مارٹن کولر ‘‘نے مقامی میڈیا کےساتھ گفتگو میں کہاکہ امریکہ کی شامی اسٹریٹجی دمشق کے خلاف ایک ننگی جارحیت ہے۔
انہوں نے کہاکہ واشنگٹن حکومت شام میں جرائم پیشہ عناصر کہ جنہوں نے شامی عوام کے خلاف سنگین جرائم کا ارتکاب کیا ہے کی پشت پناہی کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ دمشق کے تئیں امریکہ کی دشمنانہ پالیسی محض نہ صرف تکفیری دہشتگردوں کی حمایت بلکہ اس عرب ملک کے خلاف عسکری اقدامات کرنے پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہاکہ شامی بحران کے آغاز سے واشنگٹن نے بارہا حملے کرکے اس ملک کی ارضی سالمیت اورخودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادی شام میں تکفیری دہشتگردگروہوں کو کیمیائی ہتھیار فراہم کرکے حملے کرواتے ہیں اوراس کا الزام دمشق اوراسکے اتحادیوں پر ڈال کر عسکری کاروائی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے ادلب میں ہونے والے معرکے کو شامی تنازعے کا سب سے بڑا اورفیصلہ کن معرکہ قراردیتے ہوئے کہاکہ امریکہ اوراسکے اتحادی مختلف بہانوں سے شامی فوج کی انسداد دہشتگردی مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۱۲