امریکہ ایک بڑا شیطان ہے اوردہشتگردوں کی حامی شیطانی حکومتوں کےساتھ ا س کا قریبی گٹھ جوڑ ہے
سلواکیا کے معروف تجزیہ کار:
نیوزنور 12 ستمبر/سلواکیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے امریکہ کو عالمی امن واستحکام اور ترقی وپیشرفت کا سب سے بڑا دشمن اور اسے ایک بڑا شیطان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کا ان ممالک سے قریبی اورگہرا گٹھ جوڑ ہے جو داعش اورالقاعدہ جیسے انسانیت کے دشمن عناصر کے حامی ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’ایڈورڈ میلر‘‘نے امریکہ کو عالمی امن واستحکام اور ترقی وپیشرفت کا سب سے بڑا دشمن اور اسے ایک بڑا شیطان قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر میں امریکہ کا ان ممالک سے قریبی اورگہرا گٹھ جوڑ ہے جو داعش اورالقاعدہ جیسے انسانیت کے دشمن عناصر کے حامی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ نے سعودی عرب ،قطر ،ترکی اوراسرائیل کےساتھ مل کر داعش اورجبہت النصرہ جیسے تکفیری گروہوں کو ایجاد کرکے علاقے کے امن واستحکام کو تحس نحس کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ممالک ان تکفیری گروہوں کے ذریعے گذشتہ سات سالوں کےعرصے سے نہتی شامی وعراقی قوم کا قتل عام کرتی آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ علاقے میں امن واستحکام یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے ۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ اوردیگر مغربی ممالک نے نہ صرف براہ راست شام میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کو ہتھیار فراہم کئے بلکہ ان ممالک نے آل سعود کو جو اربوں ڈالر کے ہتھیا فروخت کئے وہ ہتھیار بھی ان دہشتگردوں کے ہاتھوں میں چلئےگئے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۱۲