امام حسینؑ کی مظلومیت ہر مسلمان کے دل کا درد ہے
ایرانی اہلسنت عالم دین:
نیوزنور11ستمبر/اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک اہلسنت عالم دین نے کہا ہے کہ امام حسینؑ رسول اکرم (ص) کے چہیتے نواسے ہیں اور ان کی محبت بھی ہر مسلمان کے دل میں موجود ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صوبہ گلستان میں اہلسنت مدارس کے استاد ’’ عبدالغفور صیادی‘‘ کہا کہ یہ بات مسلم ہے کہ ہر مسلمان پیغمبر(ص) سے محبت کرتا ہے اور امام حسینؑ رسول اکرم (ص) کے چہیتے نواسے ہیں اور ان کی محبت بھی ہر مسلمان کے دل میں موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ نبی مکرم (ص) انسانیت کی نجات کے لیے تشریف لائے تھے اور اس کام کے لیے آپ (ص) نے بہت محنت کی اور سختیاں برداشت کیں اور اپنے اہلبیت ؑ کا مقام دنیا کو بیان کیا ایسی بنیاد پر اہلیبیت ؑ کا مقام یقینی اور مسلم ہے
انہوں نے رسول اکرم(ص) کی مشہور حدیث ’’الحسن و الحسین سیّدا شباب اهل الجنّه‘‘ یعنی امام حسن و حسین ؑ جنت کے سردار ہیں کا حوالہ دیکر امام حسن اور امام حسین ؑکا مقام بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس حدیث کی بنیاد پر اہلسنت امام حسن و حسین ؑ کے خاص احترام کے قائل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ جس طریقے سے شیعہ برادران عزادری مناتے ہیں اس انداز کی عزاداری اہلسنت کی نزدیک بیان نہیں کی گئی ہے لیکن اہلبیت ؑ کی مصیبت اور امام حسین ؑ کی شہادت ہر مسلمان کے دل کو بیچین اور غمگین کردیتی ہے اور اس امر میں شیعہ اور سنی کا کوئی فرق نہیں ہے بلکہ ہر انسان امام حسینؑ کے غم میں غمگین نظر آتا ہےلہذا جو بھی مسلمان کہ جس کے دل میں رسول اکرم (ص) سے محبت ہوکے دل میں امام حسین ؑکی محبت ہونی چاہئے۔
- ۱۸/۰۹/۱۱