بحرین کے زندانوں میں پانچ سو سے زائد بچے پابند سلاسل ہیں
بحرینی حزب اختلاف رہنما:
نیوز نور 11ستمبر/بحرین کے ایک حزب اختلاف رہنما نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملک کے زندانوں میں پانچ سو سے زائد بچے پابند سلاسل ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’رشیدالرشید‘‘نےکہاکہ ملک کے زندانوں میں پانچ سو سے زائد بچے پابند سلاسل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی حالیہ رپورٹ پر مذکورہ تنظیم کی مذمت ناکافی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری بحرینی رژیم کو ممنوعہ ہتھیار فراہم کرکے بحرینی عوام کو فریب دینے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی طرف سے تشویش کا اظہا ر ناکافی ہے بین الاقوامی برادری منامہ رژیم کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ کم ازکم بحرین میں ہزاروں بچوں ،خواتین اورسیاسی کارکنوں کی رہائی کیلئے آل خلیفہ رژیم پر دباؤ ڈالے۔
واضح رہےکہ بحرین میں فروری 2011 ءسے عوام کی پرامن تحریک بدستورجاری ہے لوگ ملک میں سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں تاہم جواب میں بحرینی حکومت اورآل سعود کے فوجی کارندوں نے اس عرصے میں سینکڑوں بحرینیوں کو شہید اورزخمی کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کو کہ جن میں علماءاورسیاسی رہنما بھی شامل ہیں کو جیل میں ڈال دیا گیا ہے ۔
- ۱۸/۰۹/۱۱