شا م میں صیہونی رژیم اورتکفیری دہشتگردوں کے درمیان گہرا گٹھ جوڑ ہے
جمہوریہ چک کے معروف سیاستدان:
نیوز نور 11ستمبر/جمہوریہ چک کے ایک معروف سیاستدان نے کہا ہے کہ عرب جمہوریہ شام کی فوجی تنصیبات پر حملے سے غاصب صیہونی رژیم اورتکفیری دہشتگرد گروہوں کے درمیان قریبی گٹھ جوڑ ایک بار پھر افشا ہوا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک مقامی اخبار کےساتھ انٹرویو میں’’مارٹن پیکس‘‘نےکہاکہ عرب جمہوریہ شام کی فوجی تنصیبات پر حملے سے غاصب صیہونی رژیم اورتکفیری دہشتگرد گروہوں کے درمیان قریبی گٹھ جوڑ ایک بار پھر افشا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حما اورترتوس صوبے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حالیہ حملوں سے دوبارہ یہ ثابت ہوا ہے کہ شامی عوام کے خلاف دہشتگردوں کے جرائم میں صیہونی رژیم برابر کی شریک ہے۔
انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کو شام پر صیہونی رژیم کی مسلسل جارحیت کو کسی بھی صورت میں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔