نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بیری گراسمین:

نیوز نور 11ستمبر/بین الاقوامی امور کے ایک امریکی ماہر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ابھی تک عملی اقدامات نہیں کئے ہیں جسے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ یونین میں اس تاریخی معاہدے کو بچانےکیلئےسیاسی عزم کا فقدان ہے۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’بیری گراسمین‘‘نے کہاکہ یورپی یونین نے جامع مشترکہ ایکشن پلان کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ابھی تک عملی اقدامات نہیں کئے ہیں جسے ظاہر ہوتا ہے کہ مذکورہ یونین میں اس تاریخی معاہدے کو بچانےکیلئےسیاسی عزم کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہاکہ جوہری معاہدے سے واشنگٹن کے علحٰیدہ ہونے کے بعد یورپی یونین کی طرف سے ہم محض اس معاہدے کو بچانے کے ان کے بیانات سنتے آرہے ہیں تاہم اس حوالے سے انہوں نے کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھائے ہیں۔

ایرانی کے ایٹمی توانائی کے سربراہ علی اکبر صالح نے اپنے بیان میں کہاکہ امام خامنہ ای کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے نہایت جدید قسم کی سینٹر فیوج مشینیں بنانے کیلئے ایک بڑا  اہم ہال تیار کیاگیا ۔

علی اکبر صالح نے کہاکہ یہ اقدام رہبرمعظم کی ہدایت پر عمل میں لایاگیا ہے۔

بیری گراسمین نے علی اکبر صالح کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ تہران کا اس جانب بڑھنا باعث تعجب نہیں ہے اوریہ میرے خیال میں یورپی یونین کیلئے واضح پیغام ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی نواز ٹرمپ نے مئی کے مہینے میں  جامع مشترکہ ایکشن پلان سے امریکہ کے نکلنے کا اعلان کیاتھا جبکہ اس بین الاقوامی معاہدے میں شریک باقی  تمام  ممالک نے ایٹمی معاہدے کی حفاظت کرنے پر تاکید کی تھی۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی