نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ ادلب کی آزادی سے خوفزدہ ہے

سه شنبه, ۱۱ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۱:۳۴ ق.ظ


لبنانی صحافی:

نیوز نور 11ستمبر/لبنان کے ایک معروف صحافی وبین الاقوامی امور کے ماہر نے کہا ہے کہ حکومت امریکہ اسٹریٹجک صوبے ادلب کی آزادی سے خوفزدہ ہے کیونکہ  وہ جانتی ہے کہ اس صوبے کی آزادی کے بعد شام میں اس کے قابض فورسز کو نکلنے پر مجبور ہونا پڑےگا۔

عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’غالب کندیل‘‘نےکہاکہ حکومت امریکہ اسٹریٹجک صوبےادلب کی آزادی سے خوفزدہ ہے کیونکہ  وہ جانتی ہے کہ اس صوبے کی آزادی کے بعد شام میں اس کے قابض فورسز کو نکلنے پر مجبور ہونا پڑےگا۔

انہوں نے کہاکہ ادلب کو واگذار کرانے کا دمشق حکومت کا فیصلہ حتمی ہے اوراس فیصلے کو تہران اورماسکو کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

دمشق پر حملہ کرنے کی امریکی دھمکیوں کے بارے میں انہوں نے کہاکہ  جنوبی شام میں انسداد دہشتگردی مہم کے دوران  امریکہ نے شامی فوج پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم اس نے دمشق فورسز پر اس وقت بھی حملہ کرنے کی جراءت نہیں کی کیونکہ  ایران اورروس جیسی طاقتیں شام کے دفاع میں ہر وقت آمادہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شام کے ادلب میں دہشتگردوں کی نابودی کے بعد امریکی فوجیوں کیلئے اس ملک میں قیام کا کوئی جوا ز نہیں رہےگا ۔

انہوں نے کہاکہ حزب اللہ کے مجاہدین اورایرانی فورسز کو شام سے نکالنے کے حوالے سے روس پر امریکہ کا دباؤ ہےتاہم یہ ایسا مسئلہ ہے جس کا فیصلہ دمشق کی قانونی حکومت کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ شام میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی موجودگی سے متعلق دمشق اورتہران کےد رمیان معاہدہ موجود ہے اس معاہدے کے تحت ایرانی فوجی مشیر اس ملک میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ روس بھی شام میں حزب اللہ  کی موجودگی کا حامی ہے جوکہ جائز ہے کیونکہ بشارالاسد حکومت کو اس وقت حزب اللہ اورایرانی فوجیوں کی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں  نے کہاکہ امریکہ اوراسرائیل کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ روس سے یہ مطالبہ کرے کہ وہ ایران اورحزب اللہ کو شام سے نکلنے پر آماد ہ کریں۔

حلب

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی