بصرہ کے ہنگاموں میں امریکہ ملوث ہے
عراقی اخبارات:
نیوزنور 10ستمبر/ عراقی اخبارات کےمطابق عراق میں مقامی حکمرانوں کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے بعض ممالک کی مداخلت پر ایران مخالف مظاہروں کا رنگ پیدا کر لیا اور اس کے پیچھے امریکہ کا واضح ہاتھ ہے۔
عالمی اردوخبررساں اداے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق عراقی اخبارات کے مطابق ان مظاہروں میں جو گذشتہ کئی دنوں سے جاری تھے اس وقت شدت آ گئی جب ایران کے ساتھ سرحدی شہر بصرہ میں بعض افراد نے ایرانی سفارتی مرکز پر حملہ کر دیا اور آگ لگا دی۔ ان اخبارات کے مطابق ان مظاہروں میں سعودی عرب اور اسرائیل سمیت بعض دشمن ممالک کے کردار کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ میں بصرہ کے نمائندے فالح الخزعلی نے کہا ہے کہ امریکی قونصلیٹ نے صوبہ بصرہ کی نابودی کیلئے پہلے سے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔
بصرہ کے ایم این اے نے السومریہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بصرہ میں ہونے والے مظاہرے شروع میں جائز مطالبات کیلئے تھے اور اسی وجہ سے سب نے مظاہرین کی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا لیکن افسوس کے ساتھ جو کچھ بعد میں پیش آیا وہ سازش کے تحت کیا گیا ہے جس میں ایک گروپ نے حکومتی اداروں ، ایک خاص پارٹی کے دفاتر اور ایران کے سفارتی قونصلیٹ پر حملہ کر دیااور یہاں سے پتہ چلتا ہے کہ بصرہ کی نابودی کیلئے پہلے سے منصوبہ بندی کی جا چکی تھی۔
واضح رہے بصرہ میں ہونے والے مظاہرے ملک میں بجلی اور پانی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے اور بے کاری کے خلاف شروع ہوئے تھے۔