نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


بنگلہ دیشی وزیر اعظم:

نیوزنور 10ستمبر/ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی اردوخبررساں اداے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم ’’شیخ حسینہ‘‘ نے بین الاقوامی برادری سے روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اسلامی ترقیاتی بینک سمیت عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار پر روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے دباو بڑھائیں۔

انہوں نے اسلامی ترقیاتی بینک کے علاقائی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت نے ملکی ماحولیات، مقامی آبادی اور وسائل پر منفی اثرات کے باوجود انسانی بنیادوں پر روہنگیا مسلمانوں کی بڑی تعداد کو پناہ دی ہے۔

واضح رہے کہ میانمار میں ظلم و تشدد کا شکار ہونے والے قریب سات لاکھ روہنگیا مسلمان گزشتہ برس ملک سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے تھے جو اس وقت کاکس بازار میں واقع مہاجر کیمپوں کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی