اسپتالوں کے لئے امریکی امداد کا منقطع کیا جانا فلسطینی قوم سے براہ راست دشمنی کے مترادف ہے
دوشنبه, ۱۰ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۰:۵۱ ق.ظ
فلسطین کی وزارت خارجہ:
نیوزنور 10ستمبر/ فلسطین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ بیت المقدس کے بعض اسپتالوں کے لئے امریکی امداد کا منقطع کیا جانا فلسطینی قوم سے براہ راست دشمنی کے مترادف ہے۔
عالمی اردوخبررساں اداے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ بیت المقدس کے اسپتالوں کی دو کروڑ ڈالر کی امداد منقع کرنے پر مبنی امریکہ کا حالیہ فیصلہ فلسطینیوں سے دشمنی اور ان کے خلاف جنگ کے مترادف ہے۔
فلسطین کی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق امریکہ کے اس فیصلے کا مقصد سینچری ڈیل کے بے بنیاد منصوبے کے بہانے فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا کوئی جواز نہیں پایا جاتا اور اس سے ہزاروں فلسینیوں اور بیماروں کو جان کا خطرہ لاحق ہو جائے گا۔