نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


فرانسیسی وزیر خارجہ:

 نیوزنور 10ستمبر/ فرانسیسی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر جامع ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سمیت عالمی معاہدوں سے رو گردانی کر کے کثیر جہتی رجحان کے اصولوں کو پامال کیا ہے اور وہ دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی فکر میں ہیں۔

عالمی اردوخبررساں اداے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر خارجہ ’’جان ایوے لے دریان ‘‘نے یورو نیوز ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سمیت عالمی معاہدوں سے رو گردانی کر کے کثیر جہتی رجحان کے اصولوں کو پامال کیا ہے اور وہ دنیا پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی فکر میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اپنے دور صدارت کے آغاز سے ہی بائی پولر ازم کے تمام ضابطوں اور قوانین کو پامال کرتے چلے آرہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ ٹرمپ، فرسٹ امریکہ کا نعرہ لگا کر وائٹ ہاؤس پہنچے ہیں اور اب وہ ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے صرف امریکہ کا نعرہ لگانے کی فکر میں ہیں ایک ایسا امریکہ جو سب کے ساتھ اقتدار کی جنگ میں مصروف ہے اور ہر قسم کے مذاکرات میں صرف اپنی برتری پر زور دیتا ہے۔

فرانس کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اب یورپ کو اپنے قوانین بدلنا ہوں گے تاکہ امریکہ کے مقابلے میں بائی پولر ازم کا نیا محاذ تشکیل پا سکے۔

ٹرمپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی