صیہونی رژیم مظلوم فلسطینی عوام کو دہائیوں سے بنیادی حقوق سے محروم رکھتی آرہی ہے
دوشنبه, ۱۰ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۰:۳۲ ق.ظ
فلسطین حامی انسانی حقوق کارکن:
نیوزنور 10ستمبر/امریکہ کے ایک فلسطین حامی انسانی حقوق کارکن نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو منظم طریقے سے تباہ کررہی ہے۔
عالمی اردوخبررساں اداے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’رابرٹ انلاکیش‘‘نےکہاکہ غاصب صیہونی رژیم ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو منظم طریقے سے تباہ کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسرائیلی حکام منظم طریقے سے فلسطینی کاذ کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ رژیم مظلوم فلسطینی عوام کو دہائیوں سے بنیادی حقوق سے محروم رکھتی آرہی ہے۔