نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


شامی صدر کی سیاسی مشیر :

 نیوزنور14مئی/شامی صدر کی سیاسی مشیرنے واشنگٹن کے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کےبعد دنیا میں کوئی ملک امریکہ پر اعتماد نہیں کر سکتا ہےکہاہے کہ خلیج فارس کے ممالک امریکہ کے تلوے چاٹ کر رسوا و ذلیل ہورہے ہیں ۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق شامی صدر کی خاتون سیاسی مشیر’’بثنیہ شعبان‘‘نے  ایران جوہری معاہدے سے امریکی علحیٰدگی پر امریکی صدر کی تائید کرنے پرلیج فارس کے ممالک کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا  کہ خلیج فارس کے ممالک امریکہ کے تلوے چاٹ کر رسوا و ذلیل ہورہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ واشنگٹن کے ایران جوہری معاہدے سے نکلنے کے فیصلے کے بعد دنیا میں کوئی ملک خاص طور پر امریکہ کے اتحادی  بھی اس پر اعتماد نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ایران کے خلاف مغربی مخالف  کی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے قبل اس ملک کی عوام کو ان پابندیوں کا سامنا تھا اور ایران نے ان پابندیوں کے باوجود بہت کامیابیاں حاصل کیں تو فی الحال بھی جوہری معاہدے سے امریکہ کی علحیٰدگی ایرانی عوام کی زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں ڈالے گی۔

شامی صدر کے سیاسی مشیر نے کہا کہ امریکہ کی علحیٰدگی سے دنیا اور خاص طور پر یورپ میں امریکی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علحیٰدگی میں صہیونی حکومت کے مؤثر اور اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عربستان جیسے خلیج فارس کے بعض ممالک نے امریکہ کے اس اقدام کی حمایت کی۔

شامی خاتون مشیر نے کہا کہ امریکی عوام ٹرمپ کے اس فیصلے پر ناراض ہیں کیونکہ اس ملک کے حکام صرف صہیونی ریاست کے مفادات پر اہمیت دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کو اس بات کا بخوبی علم ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کے حصول کی تلاش نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست اور امریکہ ایران پر ایسے الزامات لگا کر ایران کی سائنسی اور ٹیکنالوجی کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔

بثنیہ شعبان نے مزیدشامی تبدیلیوں سمیت شام پر امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی حالیہ جارحیت کا حوالہ دیتے ہو‏ئے کہا کہ مغربی ممالک کے پاس شامی بحران کے حوالے سے کوئی واضح مؤقف نہیں ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی