عراق ولبنان میں حکومتوں کی تشکیل کی راہ میں امریکہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے
لبنانی تجزیہ کار:
نیوزنور 10ستمبر/لبنان کے ایک معروف سیاسی تجزیہ کار نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کی طرف سے لبنان اورعراق میں مقاومتی گروہوں کے اثرورسوخ کو کم کرنے کی کوششیں دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کی تشکیل کی راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں۔
عالمی اردوخبررساں اداے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں ’’پال خلیفہ‘‘نےکہاکہ امریکہ کی طرف سے لبنان اورعراق میں مقاومتی گروہوں کے اثرورسوخ کو کم کرنے کی کوششیں دونوں ممالک میں نئی حکومتوں کی تشکیل کی راہ میں اہم رکاوٹیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ واشنگٹن حکومت دونوں ممالک میں اپنی حامی حکومتیں تشکیل دیکر اپنا اثرورسوخ برقراررکھنے کی کوشش کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ امریکہ دونوں ممالک میں مقاومتی تحریکوں کے اثرورسوخ کو کم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ حکومت امریکہ نے سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کو روکنے میں کردارادا کریں۔
لبنانی تجزیہ نگار نے عراق میں سعودی عرب کی ناکامیوں کے بارے میں کہاکہ لبنان کی صورتحال عراق سے مختلف ہے اس لئے لبنان کے مسئلے واشنگٹن نے سعودی عرب کے حوالے کردیاہے۔