مشرق وسطٰی پر تسلط کی ٹرمپ کی آرزواس کے ساتھ ہی دفن ہوگی
خطیب جمعہ تہران:
نیوزنور08ستمبر/تہران کے خطیب جمعہ نے لوگوں کے جم غفیر سےخطاب میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ اور صیہونی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران سے حالت جنگ میں ہیں کہا کہ ایرانی حکام کو چاہئے کہ وہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے منظم اور صحیح منصوبہ بندی کریں۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ’’ آیت اللہ امامی کاشانی‘‘ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ مشرق وسطٰی پر تسلط جمانے کی اپنی آرزو قبر میں لے کر جائیں گے۔
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھی مشرق وسطٰی پر تسلط جمانے کا خواب اپنے ساتھ قبر میں لے کر جائیں گے اور ان کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
انہوں نے ایران کے خلاف دشمن کی میڈیا وار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے تشہیراتی جنگ شروع کر دی ہے تاکہ عوام میں بے چینی اور مایوسی پیدا کرے۔
تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی نے مشرق وسطٰی پر تسلط جمانے کی امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمن کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے اپنی اس تازہ سازش میں بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے اور ٹرمپ و نتن یاہو اپنی یہ خواہش قبر میں لے کر جائیں گے۔
- ۱۸/۰۹/۰۸