پاکستان اب کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا
پاکستانی وزیر اعظم:
نیوزنور07ستمبر/پاکستان کےوزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور ملکی خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےوزیراعظم’’ عمران خان‘‘ نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور ملکی خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہےہم سب اکٹھے ہیں ہمارا جینا مرنا ایک ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے اور اللہ نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے جنگ و بمباری کسی ملک کو تباہ نہیں کرتی بلکہ جس ملک کے ادارے تباہ ہوتے ہیں وہ ملک تباہ ہوتا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ہمیں اپنےادارے مضبوط کرنے ہیں کیونکہ سیاسی مداخلت سےادارے تباہ ہوجاتے ہیں پاک فوج ایک مضبوط ادارہ ہےفوج میں میرٹ کا سسٹم ہے اور کوئی سیاسی مداخلت نہیں اب باقی کمزور اداروں کو بھی مضبوط بنائیں گے۔
- ۱۸/۰۹/۰۷