نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


نیو یارک ٹائمز:

 نیوزنور07ستمبر/ایک امریکی روز نامہ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار کا آرٹیکل شائع کیا ہے جس کے مطابق  صدرڈونالڈ ٹرمپ کی غیر اخلاقی حرکتوں اور متعصبانہ رویہ سے امریکہ دنیا میں بدنام ہوگیا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینیئر اہلکار نے’’ نیو یارک ٹائمز‘‘ میں شائع کئے گئے ایک آرٹیکل میں  لکھا ہے کہ امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ  کی غیر اخلاقی حرکتوں اور متعصبانہ رویہ سے امریکہ دنیا میں بدنام ہوگیا ہے۔

آرٹیکل کے مطابق  حکومت کے اندر ٹرمپ مخالف فارورڈ بلاک بننے اور کئی سینئر اہلکار امریکی صدر کو ہٹانے پر بضد ہوجانے کے انکشافات کیے گئے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ میں آنے والے تمام صدور کے مقابلے میں سب سے بڑے امتحان سے گزر رہے ہیں ان کی زیادہ تر پالیسیاں تجارت اور جمہوریت مخالف ہیں۔

آرٹیکل کے مطابق اکثر اوقات نہ تو امریکی صدر کو معاملات کی نوعیت کا اندازہ ہوتا ہے اور نہ ہی درست معلومات ہوتی ہیں وہ بس اپنے فیصلے کو ہر صورت مسلط کرنے پر زور دیتے ہیں۔

مضمون میں ٹرمپ انتظامیہ کے اہلکار نے لکھا ہے کہ امریکی صدر کی قیادت کا طریقہ منفی، غیر مؤثر اور غصےسے بھرپور ہے ٹرمپ ذاتی طور پر روسی صدر پوتین اور کوریائی رہنما کم جانگ اُن جیسےحاکموں کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے بہت سے اقدامات ملکی مفاد کے خلاف ہوتے ہیں۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے اندر ٹرمپ سے مقابلے کے لیے فارورڈ بلاک بن گیا ہےصدر ٹرمپ کے اقدامات کو ملک کے خلاف قرار دیتے ہوئے کئی سینئر اہلکار ڈونالڈ ٹرمپ کو ہٹانے پر بضد ہوگئے ہیں۔

ٹرمپ

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی