شام نے سوممالک کے تکفیری دہشتگردوں کو شکست دیکر سب کو حیرت زدہ کردیا ہے
لبنانی قانون ساز:
نیوزنور07/لبنان کی سوشل نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام نے سوممالک کے تکفیری دہشتگردوں کو شکست دیکر سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’حنا نشیف‘‘نےکہاکہ شام نے سوممالک کے تکفیری دہشتگردوں کو شکست دیکر سب کو حیرت زدہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام میں دہشتگرد اوران کے مغربی وعلاقائی آقا اپنے مقاصد حاصل کرنے میں برُ ی طرح ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ شامی عوام قیادت اورفوج نے اپنے ملک کے خلاف دشمنوں کے خلاف بھرپور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے ادلب صوبہ میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی شامی تنازعے کیلئے ایک فیصلہ کن معرکہ ثابت ہونے جارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگرچہ شام کے دشمن اس اسٹریٹجک صوبے کو آزاد کرانے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں تاہم اس علاقے کو آزاد کرانے کے شامی فوج کے عزم کو ہرگز توڑا نہیں جاسکتا ۔
واضح رہےکہ شام کو سن 2011 سے امریکہ، سعودی عرب ، ترکی اور قطر کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کا سامنا ہے جس کے نتیجے میں چار لاکھ ستر ہزار سے زائد شامی شہری مارے جاچکے ہیں اور دہشتگردی کے نتیجے میں کئی لاکھ افراد اپنے ملک میں بے گھر اور لاکھوں دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
- ۱۸/۰۹/۰۷