آل سعود رژیم کا اندر سے زوال ہورہا ہے
برطانوی یونیورسٹی کے معروف اُستاد:

نیوزنور07/برطانوی یونیورسٹی کے ایک معروف اُستاد نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پر ولی عہد بن سلمان کی گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے اس لئے سعودی رژیم کا اندر سے زوال ہورہا ہے۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کےساتھ انٹرویو میں ’’مضاوی الرشید‘‘نےکہاکہ سعودی حکومت پر ولی عہد بن سلمان کی گرفت کمزور پڑتی جارہی ہے اس لئے سعودی رژیم کا اندر سے زوال ہورہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں ہزاروں سیاسی کارکنوں کو پابند سلاسل کیاگیا ہے لوگ حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اوربن سلمان ملکی حالات پر قابو کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ حکومت برطانیہ کو جتنا جلدی ہوسکے سعودی عرب کی وہابی رژیم کےساتھ اپنے تعلقات منقطع کرنے چاہئے کیونکہ سعودی عرب میں رونما ہونے والے واقعات سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہت حد تک متاثر ہونگے۔
انہوں نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت برطانیہ اوراس کے مغربی اتحادیوں کو سعودی عرب کو ہرطرح کے ہتھیاروں کی فروخت کرنے پر پابندی عائد کرنی چاہئے۔
برطانوی اسکالر نے کہاکہ علاقے میں سعودی عرب ایران کے بڑھتے اثرورسوخ سے خوفزدہ ہے ریاض رژیم پیٹروڈالرز کےذریعے علاقائی ممالک پر اپنی رائے مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اوربرطانیہ کے درمیان قریبی سفارتی تعلقات ہونے کے باوجود برطانوی عوام علاقے میں سعودی عرب کے علاقائی کردار کی مخالف ہے۔
- ۱۸/۰۹/۰۷