بن سلمان اوربن زید ایسے دواحمق ہیں جن میں یمن پر قبضہ کیلئے رقابت ہے
نوبل انعام یافتہ یمنی تجزیہ کار:
نیوزنور 06 ستمبر/یمن کے ایک نوبل انعام یافتہ تجزیہ کار نے بن سلمان اور بن زید کو ایسے دو احمق اورنادان لیڈرقراردیا ہے جو یمنی عوام کا قتل عام کرکے اس ملک پر قبضہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کےساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’توکل کرمان‘‘نے بن سلمان اور بن زید کو ایسے دو احمق اورنادان لیڈرقراردیا ہے جو یمنی عوام کا قتل عام کرکے اس ملک پر قبضہ کرنے کیلئے ایک دوسرے کےساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یمن کے تمام علاقوں سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ایجنٹوں کو ہر حال میں نکلنا چاہئے ۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات نے یمنی عوام کے خلاف بدترین جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یمنی عوام کے خلاف جارحیت میں ملوث افراد کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ممالک یمن کے اسٹریٹجک اثاثوں کو ہڑپنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اوراسرائیل کی حمایت سے اوراتحادی ملکوں کےساتھ مل کر 26 مارچ 2015 ء سے یمن پر جارحیتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہید اورزخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلعت اور طبی سہولیتوں اوردوائیوں کے فقدان کا سامنا ہے سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتالوں اور حتیٰ مساجد کو بھی منہدم کردیا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۰۶