خطے میں شیعہ اور سنی جنگ کا امریکی منصوبہ ذلت آمیز شکست سے دوچار ہوا ہے
سیدنا مقاومت سید حسن نصراللہ :
نیوزنور06ستمبر/اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ نے عاشورائی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں شیعہ اور سنی جنگ چھیڑنے کا امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اسلامی مقاومتی محورحزب اللہ لبنان کے سربراہ ’’سید حسن نصر اللہ‘‘ نے عاشورائی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں شیعہ اور سنی جنگ چھیڑنے کا امریکی اور اسرائیلی منصوبہ ناکام ہوگیا ہے۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصر اللہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف امریکی، اسرائیلی اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل،سعودی عرب پر مسلط حکمراں خاندان آل سعود کے ذریعہ خطے میں شیعہ اور سنی جنگ چھیڑنے کا ناپاک ارادہ رکھتے تھےجسے شیعہ اور سنیوں نے باہمی اتحاد کے ساتھ ناکام بنادیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکی ، اسرائیلی اور سعودی ایجنٹ شیعہ اورسنیوں کو مشترکہ طور پر اپنی بربریت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے لبنان پر اسرائیل کی 33 روزہ مسلط کردہ جنگ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اس جنگ میں تاریخی شکست ہوئی جبکہ اسرائیل اس جنگ میں شیعہ نسل کشی پر کمر بستہ تھا لیکن اللہ تعالی نے اسے تاریخی شکست سے دوچار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے شوم منصوبے عراق، شام اور یمن میں ناکام ہوگئے ہیں اور اب وہ ایران پر پابندیاں عائد کرکے ایران کے اندر کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ سازش بھی ناکام ہوجائے گی۔
واضح ہے کہ محرم الحرام کی آمد سے قبل لبنان میں ہر سال عاشورائی اجتماع منعقد ہوتا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۰۶