شامی عوام کی حمایت کرنا روسیوں کےلئے باعث فخر ہے
روسی مفتی اعظم:
نیوزنور 06 ستمبر/روس کے مفتی اعظم نے دنیا کے تمام ممالک خاص کر عرب واسلامی ممالک سے شامی عوام جو بین الاقوامی دہشتگردی کا شکار رہی ہےسے انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عالمی اردوخبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق ’’طلعت تاج الدین‘‘دنیا کے تمام ممالک خاص کر عرب واسلامی ممالک سے شامی عوام جو بین الاقوامی دہشتگردی کا شکار رہی ہےسے انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ شام کے ہمسایہ ممالک اور یورپی ممالک میں مقیم شامی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل میں بین الاقوامی برادری کو کردارادا کرناچاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں روسی حکومت کی طرف سے اپنے شامی بھائیوں کی امداد کرنے پر فخر ہے ۔
انہوں نے کہاکہ روس اوراسلامی جمہوریہ ایران نے شام میں دہشتگردی کا خاتمہ کرنے اوریہاں حالت زندگی کو معمول پر لانے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بعض ممالک نے شام میں اپنے مقاصد کی حصولی کیلئے دہشتگردوں کو استعمال کیا ہے۔