نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود


اسلامی تحریک مقاومت حماس کے غزہ پٹی کے قائد:

 نیوزنور06ستمبر/اسلامی تحریک مقاومت حماس کے غزہ پٹی کے قائد نے کہا ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہےاور حماس صہیونی ریاست کے ساتھ کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک طلباء سیمینار سے خطاب میں’’یحییٰ السنوار‘‘ نے کہا کہ حماس قومی مصالحت، غزہ کی ناکہ بندی کو مکمل طورپر ختم کرنے اور فلسطینی قوم کے مسائل اور حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے پرعزم ہے تاہم فلسطینی قوم کے حقوق کی قیمت پر اسرائیل کے ساتھ کوئی سیاسی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جب مصالحتی مذاکرات بند گلی میں داخل ہوگئے تو غزہ میں بحران کھڑے کرنے کے لیے ایسے واقعات پیداکیے گئے مگرغزہ میں فلسطینیوں کی تحریک حق واپسی نے ان سازشی منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔

حماس رہنما نے کہاکہ بعض علاقائی ممالک فلسطینی دھڑوں میں مصالحت نہیں چاہتے ہم نے مصالحت کو ناکام بنانے کی تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں مگر افسوس کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت نہیں ہوسکی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت ناکام بنانے والوں میں اسرائیل ، اس کےخفیہ ادارے اور بعض علاقائی ممالک بھی پیش پیش ہیں۔

یحیٰی السنوار نے مزید کہا کہ غزہ کی ناکہ بندی کا مکمل خاتمہ ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے اور حماس کی قیادت نے غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا تہیا کر رکھا ہے۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی