نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

امریکہ سلامتی کونسل سے غلط فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے

پنجشنبه, ۶ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۲۶ ب.ظ


ایران:

 نیوزنور06ستمبر/اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ اپنے مخصوص ایجنڈے اور یکطرفہ اقدامات کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غلط فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفارتی مشن نے خاتون امریکی مندوب کے حالیہ بیانات کے ردعمل میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ اپنے مخصوص ایجنڈے اور یکطرفہ اقدامات کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غلط فائدہ اُٹھانا چاہتا ہے۔

بیان کے مطابق امریکہ سلامتی کونسل میں اپنی مستقل رکنیت اور کونسل کی عارضی صدارت سے غلط فائدہ اُٹھارہا ہے وہ دوسروں پر یکطرفہ پابندیوں عائد کررہا ہے جو بین الاقوامی تعلقات کے خلاف جبر اور زربردستی کو ظاہر کرتی ہے۔

ایرانی مشن کے مطابق امریکی صدر سلامتی کونسل کے اگلے اجلاس کی صدارت کریں گے جس کا ایجنڈا ایران ہے امریکہ ایران پر مشرق وسطٰی کو عدم استحکام کے شکار کرنے کا الزام لگا رہا ہے جبکہ وہ خود مشرق وسطٰی کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ ناجائز صہیونی ریاست کی پشت پناہی کو جاری رکھتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے حل میں مسلسل رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

ایران کے سفارتی مشن نے اپنے بیان میں مزیدکہا کہ داعش کے خلاف جنگ میں ایران فرنٹ لائن پر ہے اور اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں کی تشکیل میں ملوث ہیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی