نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor

نیوزنور بین الاقوامی تحلیلی اردو خبررساں ادارہ

نیوزنور newsnoor
موضوعات
محبوب ترین مضامین
تازہ ترین تبصرے
  • ۱۱ ژانویه ۱۹، ۱۴:۱۱ - گروه مالی آموزشی برادران فرازی
    خیلی جالب بود

ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کی ذمہ داری یورپ پر ہے

پنجشنبه, ۶ سپتامبر ۲۰۱۸، ۱۲:۱۵ ب.ظ


بیلجیم پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ:

 نیوزنور06ستمبر/بیلجیم پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری یورپی یونین پر عائد ہوتی ہے۔

عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم پارلیمنٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ ’’ویندر مالن‘‘ جو ایران بیلجیم پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین بھی  ہیں نےسنیئر رکن ایرانی پارلیمنٹ اور ریسرچ سنٹر کے صدر کاظم جلالیکے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ایران جوہری معاہدے کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری یورپی یونین پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیم ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کےلئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کرے گا جبکہ اس معاہدے کو برقرار رکھنے کی اصل ذمہ داری یورپ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیلجیم کی نظر میں ایران مخالف امریکی پابندیاں غیرقانونی ہیں کیونکہ عالمی جوہری ادارے کے مطابق ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے جبکہ تمام فریقین کو بھی اس پر اتفاق رائے ہے۔

ویندر مالین نے کہا کہ بیلجیم پارلیمنٹ کے بیشتر اراکین سمجھتے ہیں بیلجیم اور یورپ کو مل کر ایران مخالف پابندیوں کے اثرات کو کم کرنا چاہئے اور جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یمنی بحران بیلجیم پارلیمنٹ کے لئے اہم ہےہم اراکین دنیا میں یکطرفہ پالیسی اورجارحانہ اقدامات پر یقین نہیں رکھتے جبکہ ٹرمپ جیسے افراد کو عالمی نظم و ترتیب کے لئے رکاوٹ سمجھتے ہیں۔

ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ نے جوہری معاہدے کے حوالے سے بیلجیم کے مؤقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ادارے نے اپنی 12 رپورٹس میں ہماری دیانت داری کی تصدیق کی ہے اس کے باجود امریکہ نہ صرف جوہری معاہدے سے نکل گیا بلکہ اس نے ایران پر ظالمانہ پابندیاں بھی عائد کردیں۔

نظرات  (۰)

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں لکھا گیا ہے
ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی