اسرائیل کا شام پر فضائی حملہ دہشتگردوں کو بچانے کے آخری کوشش
رپورٹ:
نیوزنور06ستمبر/صہیونی ریاست نے شام میں اپنے ناجائز اولاد تکفیری دہشتگردوں کو نابودی سے بچانے کے لیے ایک بار پھر فضائی حملہ کیا ہے۔
عالمی اردو خبررساں ادارے’’نیوزنور‘‘کی رپورٹ کے مطابق صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے گزشتہ شب لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے شام کے صوبے حماہ اور طرطوس کے علاقوں میں موجود شامی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر دیا تاکہ اپنیے ناجائز اولاد تکفیری دہشتگردوں کو بچا سکے۔
رپورٹ کے مطابق شام کے ایٹمی میزائل سسٹم نے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارا بنا دیا جبکہ اسرائیل کے پانچ میزائل حماہ کے مضافاتی علاقے وادی العیون میں منہدم کر دئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق مصیاف ہسپتال کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ وادی العیون علاقے میں کئے گئے میزائل حملے کے نتیجے میں ایک شامی فوجی اہلکار شہید اور ۴ زخمی ہوئے ہیں جبکہ طرطوس کے علاقے میں اسرائیلی میزائل حملے کے نتیجے میں ۸ فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
ادھر اسرائیل کے ایک فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیل شام میں تکفیری دہشتگردوں کو مدد بہم پہنچا رہا ہے۔
اسرائیلی فوجی اہلکاکے مطابق اسرائیل نے شام پر ۲۰۲ بار فضائی حملے کئے ہیں اور ان حملوں میں اس نے شام کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔
اسرائیلی فوجی اہلکار کے مطابق ان حملوں میں ۸۰۰ بموں سے استفادہ کیا گیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق شام میں اسرائیل اور سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشتگردوں کا آپسی تعاون جاری ہے۔
واضح رہے کہ شامی فوج اور مقاومتی محاذ نے شام سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کرنے کے لیے آخری فوجی آپریش کا آغاز کر گزشتہ روز کر دیا جس کے بعد اسرائیل نے اپنے پروردہ دہشتگردوں کو نابودی سے بچانے کے لیے شام پر میزائل حملہ کیا ہے۔
- ۱۸/۰۹/۰۶